لندن(نیوز ڈیسک )) برطانوی تحقیق کے مطابق اوسط درجے سے زیادہ نیند نہ صرف موت سے ہمکنار کرتی ہے بلکہ خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا کرسکتی ہے،زیادہ سونا صحت کیلئے مضر ہے اور زیادہ سونے والا زندگی میں بہت کچھ کھو دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سات سے 8گھنٹے کی نیند صحت پر بہتر اثرات مرتب کرتی ہے جبکہ آٹھ گھنٹے سے زائد نیند لینے سے ذہنی دباﺅ، امراض قلب،بلڈ پریشر،ذیا بطیس جیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتاہے
مزید پڑھئے:بالغ افراد میں9گھنٹے سے زائد کی نیند موت کے خطرات30 فیصد بڑھا دیتی ہے
،پروفیسر فرینکو کی یہ تحقیق ایک دہائی تک 10لاکھ افراد پر جاری رہی جس سے زیادہ نیند کے خطرات سامنے آئے۔



















































