بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

’’امریکہ کی پاکستان کو دھمکیاں‘‘ سعودی عرب بھی میدان میں آگیا

datetime 24  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قر با نیا ں قابل تحسین ہیں جبکہ سعودی عرب پاکستان کو ایک مضبوط اورمستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور سمیت

دوطرفہ اورامہ کودرپیش معاملات پر بات چیت گئی اور خطے میں امن وسلامتی اورترقی سے متعلق مذاکراتی عمل اورتعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے، پاکستان سعودی عرب اور اسکی قیادت کیساتھ جاری تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا اور سعودی عرب کی سلامتی کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے،خطے میں استحکام کیلئے جانی ومالی قربانی دی جبکہ سعودی عرب کی قیادت کا 2030 کی ترقی کا ویژن قابل تحسین ہے، جبکہ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیاں قابل تحسین ہیں جبکہ سعودی عرب پاکستان کوایک مضبوط اورمستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے، امید ہے پاکستان جلد تمام چیلنجز پرقابو پاکر ترقی وخوشحالی کا سفرجاری رکھے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے جہاں ان کا ڈپٹی گورنر مکہ عبداللہ بن بندر نے استقبال کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد روضہ رسول ؐ پر حاضری بھی دی ،اس موقع پر انہوں نے نوافل اداکئے، ملکی سلامتی خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاء کی او ر بعد ازاں وزیر اعظم وطن واپس روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ شاہد خاقان عباسی ترکی اور روس کے بھی دورے کرینگے جبکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ چین کے دورے پر ہیں ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…