اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر کی جھاگ نہ صرف ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے بلکہ مختلف کاسمیٹکس کمپنیاں اسے چہرے کو پالش کیلئے بھی استعمال کرتی ہیں اس میں قابل ذکر گولڈ سمتھ کمپنی ہے جس نے چہرے کی پالش کیلئے سب سے پہلے اسے استعمال میں لایااسکو اینٹی ایسڈ کے طور پر کافی اہم جانا گیا جس کے بعد طبی ماہرین نے
سمندر جھاگ کو چہرے کی صفائی کے لئے استعمال کرنے کے لئے مفید گردانا ہے ۔سمندری جھاگ کو کف دریا اور زید البحر بھی کہا جاتا ہے ۔ اطبا کا کہنا ہے کہ سمندری جھاگ ایسے افراد کے لئے بہت فائدہ مند ہے جن کے چہرے پر سیاہ دھبے اورچھائیاں ہوں ۔اسکے پاوڈرکو اُبٹن میں شامل کر کے چہرے پر لگایا جائے تو چہرہ ان داغ دھبوں سے صاف ہوجائے گا۔