ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیولری سے ہونے والی الرجی سے کیسے بچا جائے ؟ ایسے سوال کا جواب جو ہر خاتون ضرور جاننا چاہے گی

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر خواتین آرٹیفیشل جیولری پہننے سے اس کے آس پاس کی جلد پر الرجی کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں جبکہ بیشتر سونے اور چاندی سے بھی الرجی کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آرٹیفشل جیولری سے الرجی کی اصل وجہ اس میں نِکل کی دھات کی موجودگی ہوتی ہے ۔ایسی خواتین جن کو آرٹیفشل جیولری سے الرجی کا شکار رہتی ہیں ان کی زندگی بالکل

پھیکی اور بدمزہ ہوجاتی ہے کیونکہ خواتین کو جیولری کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ اپنے لباس کے ساتھ اس سے میل کھاتی جیولری کو اپنے بنائو سنگھار کا بنیاد جزو سمجھتی ہیں۔ اکثر خواتین تو الرجی کے ہاتھوں اس حد تک متاثر ہو جاتی ہیں کہ جیولری کا استعمال انہیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایسی خواتین جو جیولری سے پیدا ہونے والی الرجی کے ہاتھوں تنگ ہیں وہ چند ہدایات پر عمل کر کے نہ صرف اس سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں بلکہ اپنی پھیکی اور بدمزہ زندگی کو پھر سے زیورات سے آراستہ کر سکتی ہیں۔جیولری سے اس وقت بھی الرجی ہوتی ہے جب بہت شدید گرمی ہو یا بہت زیادہ پسینہ آئے، یہ پسینہ نِکل کے ساتھ ری ایکٹ کرتا ہے جس سے نِکل کا سالٹ بنتا ہے جو جلد پر اثر انداز ہوتا ہے اور جلد میں خارش ،جلن یا خون رسنے لگتا ہے جبکہ کانوں میں پہننے والی جیولری سے کانوں میں پس پڑنے لگتا ہے۔جب انگوٹھی اتارتے ہیں تو اس کے نیچے نیلا نشان بنا نظر آتا ہے یہ بھی نِکل کی وجہ سے ہونے والی الرجی کی ایک قسم ہے، اس کے علاوہ سرخ دانے، چھالے یا چھوٹے چھوٹے نشان بھی الرجی کی نشانی ہے۔جب ہم سونے کے تار سے ناک یا کان چھیدواتے ہیں تو اس میں موجود نِکل الرجی کا باعث بنتی ہے اور لمبے عرصے تک مختلف الرجیوں کا باعث بنتی رہتی ہے ۔اگر آپ کو جیولری سے الرجی ہوتی ہے

تو ناک یا کان چھدواتے وقت اسٹین لیس اسٹیل کی اسٹرلائزڈ جیولری پہنیں اگرچہ اسٹیل میں نِکل شامل ہوتی ہے لیکن یہ اسٹیل کے درمیان اس طرح پیک ہوتی ہے کہ جلد پر اس کے اثرات نہیں پہنچ پاتے۔اگر آپ جیولری پہنے پہنے صابن کا استعمال کرتے ہیں تو ضرروی ہے کہ جلد پر لگے صابن کو اچھی طرح دھو لیں۔کیونکہ جیولری کے نیچے رہ جانے والا صابن بھی الرجی کا

باعث بنتا ہے۔جیولری پہن کر نہانے دھونے میں اس بات کاخاص خیال رکھیں، کام کاج کرتے وقت جیولری اتارنے کی عادت ڈالیں اور کوشش کریں کہ لمبے عرصے تک جیولری نہ پہنیں۔اسٹین لیس اسٹیل یا سنہرا گولڈ استعمال کریں کیونکہ وائٹ گولڈ میں نکل شامل ہوسکتی ہے۔پلاسٹک سے بنے چشمے کے فریم استعمال کریں۔گھڑی میں بھی چمڑے پلاسٹک یا کپڑے کا پٹہ استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…