پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان کا سترواں یوم آزادی ‘‘ پارلیمنٹ ہائو س میں کیا کام ہو تا رہا ؟

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی)70ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھائے، یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ

آئین کے تحفظ اور پاسداری کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا، پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے،آج تجدید عہدکا دن ہے اور وفاق کو مضبوط بناکر ملک کو عظیم بنانا ہے، ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ آئینی اداروں کو ان کے صحیح حقوق دیئے جائیں اور تصادم کا راستہ اختیار کیے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنا ہوگا، ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں جس میں ہمیں اداروں کے مابین تصادم سے بچنا ہوگا اگر آج بھی ہمیں دانشمندانہ فیصلہ نہ کیے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ پیر کویومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پرسیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک کے علاوہ قومی اسمبلی اور سینٹ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ اور پاسداری کے لیے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ پارلیمان عوامی امنگوں کی ترجمان ہے اور جمہوریت کے استحکام میں پارلیمان کا کلیدی کردار ہے۔ 70ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں یادگارِ جمہوریت پر پھول چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ آج تجدید عہدکا دن ہے اور وفاق کو مضبوط بناکر ملک کو عظیم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عہد کی تجدید بھی کرنا ہوگی کہ آئینی اداروں کو ان کے صحیح حقوق دیئے جائیں اور تصادم کا راستہ اختیار کیے بغیر ملک کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے اس موڑ پر کھڑے ہیں۔ جس میں ہمیں اداروں کے مابین تصادم سے بچنا ہوگا اگر آج بھی ہمیں دانشمندانہ فیصلہ نہ کیے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ہمیں قائد اعظم کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنا ہوگا جس کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے اگست 1947کی تقریر میں واضح طور پر دیا تھا۔(و خ )

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…