پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی آنکھوں میں یہ غلابی سا نقطہ کیوں ہے ؟یہ آنکھ میں کیوں ہے ؟ اس کا آپ کے ماضی سے کیا تعلق ہے ؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپنی آنکھوں کو غور سے دیکھیں، اس کے کونے میں ایک گلابی نقطہ نظر آئے گا جو تکونی شکل میں ہوتا ہے۔ مگر یہ گلابی نقطہ یا طبی زبان میں پلاکا سیمیلیونیرس (Plica semilunaris) کس مقصد کے لیے ہوتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں؟درحقیقت متعدد طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ انسانوں میں کسی زمانے میں تیسری پلک کی نشانی ہے جو اب باقی نہیں رہی۔ اس طرح کی پلکیں پرندوں اور حشرات الارض میں پائی جاتی ہے اور ماہرین کے خیال میں کبھی ہمارے

آباؤ اجداد کی آنکھوں پر دو نہیں بلکہ تین پلکیں ہوتی تھیں۔جانوروں میں یہ تیسری پلک آنکھوں کے تحفظ یا نمی کے لیے ہوتی ہے جس سے وہ دیکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔ اب انسانوں میں یہ بظاہر بلا مقصد موجود ہے یا بس ایک نشانی ہے۔ تاہم اب بھی یہ ٹشو کسی حد تک کارآمد ثابت ہوتا ہے جو کہ آنسوؤں کو بہنے میں مدد دینے کے ساتھ آنکھ میں داخل ہونے والی بیرونی اشیاء کو باہر نکالتا ہے۔سائنسدانوں کے خیال میں یہ کسی زمانے میں آنکھوں کی نمی اور صفائی کا کام کرتا ہوگا یا کسی جنگلی علاقے میں شکاری جانوروں کو دیکھنے میں مدد دیتا ہوگا :-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…