پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

دنیا کا بڑا سپر پاور ملک ’روس ‘ پاکستان میں کیا کام کرنے جا رہا ہے ؟ دشمن ممالک کی خواہشات دم توڑ گئیں

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)او جی سی ایل خیبرپختونخوا نے ضلع کوہاٹ میں آئل ریفائنری قائم کرنے کیلیے روسی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں۔ معاہدے کے مطابق روسی کمپنیاں ضلع کوہاٹ میں درمیانے درجے کی آئل ریفائنری قائم کرنے کیلیے سرمایہ کاری کریں گی۔ اس سلسلے میں دو روسی کمپنیوں انٹرراد انجینئرنگ اورحماش اپارٹ پر مشتمل کنسورشیم کے وفد نے

گزشتہ روز او جی سی ایل خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین سے ملاقات کی، جس دوران وفد کوخیبر پختونخوا میں آئل اینڈ گیس کے منصوبے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اوجی سی ایل خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو رضی الدین نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو پرکشش مراعات اورسہولتوں پر مبنی پیکج کااعلان کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کی جانب سے سرمایہ کاروں کیلیے دیے گئے پیکج سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا غیرملکی سرمایہ کاروں کیلیے خصوصی اہمیت اختیارکرگیا ہے، ہمارے صوبے میں ہرطرح کی معدنیات خصوصاً تیل و گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ادھر روسی وفد نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کوہاٹ میں آئل ریفائنری کے قیام کے سلسلے میں بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ توانائی کے اس منصوبے سے دونوں ملکوں کوایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔ بعد ازاں روسی کمپنیوں کے وفد نے آئل ریفائنری کیلیے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ آئل ریفائنری کے قیام سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا :-

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…