بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’چمکتے دانت ۔۔مہکتی سانسیں صرف چند ہی لمحوں میں‘‘لیموں کے چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چمک دار شفاف دانت شخصیت کی خوب صورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہمارے چہرے کی سب سے اہم چیز مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے ہمارا چہرہ نہ صرف نکھر جاتا ہے بلکہ دوسروں کو متاثر کرنے میں بھی مسکراہٹ ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اور اگر اس مسکراہٹ میں آپ کے پیلے ،بدنما دانت شامل ہوجائیں تو سارا تاثر الٹ ہوجائے گا۔

اس لیے اپنی شخصیت کو نکھارنے کے لیے دانتوں پر خاص توجہ دیجیے۔دانتوں کی چمک ، اور منھ کی بدبو یہ دو خاص عنصر ہیں جن پر ہمیں توجہ دینی ہے۔زرد دانت اور منھ سے خارج ہونے والی بدبو متأثر کن شخصیت کے حامل فرد کو بھی دوسروں کے لیے ناپسندیدہ بنادیتی ہے اور لوگ اس کے قریب بیٹھنے سے کترانے لگتے ہیں۔ یہ دونوں مسئلے چند گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرنے سے بہ آسانی حل ہوسکتے ہیں۔منھ کی بدبو دور کے لیے صبح شام نمک ملے نیم گرم پانی سے کلیا ں کرنے کی عادت اپنائیں۔ باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے ہرا دھنیا صاف کریں تو اس کی ڈنڈیاں کچرے میں نہ پھینکیں بلکہ تھوڑی دیر تک چیونگم کی طرح چبائیں۔ اس سے منھ کی بدبو دور کرنے میں مدد ملے گی۔دانتوں کو چمکانے کیلیے میٹھا سوڈا، لیموں کارس، اور نمک ہم وزن لے کر پیسٹ بنالیں اور صبح شام اس سے برش کریں، دانت چند دنوں میں چمک جائیں گے۔ ناریل کا تیل رگڑنے سے بھی دانت خوب چمک جاتے ہیں۔ اسی طرح شہد ملے پانی سے کلیاں کرنے سے نہ صرف دانت چمک جاتے ہیں بلکہ مسوڑھوں کی جملہ بیماریوں سے بھی نجات ملتی ہے کیوں کہ شہد میں اینٹی سیپٹک اجزا شامل ہوتے ہیں۔لیموں کے چھلکوں کو ضائع کرنے کے بجائے انھیں دھوپ میں سکھا کر سفوف بنا لیں۔ جب کبھی کسی دعوت میں جانا ہو خوب رگڑ کر برش کیجیے نہ صرف دانت چمک جائیں گے بلکہ سانسیں بھی مہک جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…