منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

یہ پاکستانی منرل واٹر پینے سے آپ خطرناک بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں

datetime 12  اگست‬‮  2017

کراچی(این این آئی)پینے کے صاف پانی کے نام پر فروخت کئے جانے والے بوتل بند(منرل واٹر)کے گیارہ برانڈ کا پانی کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ پایا گیا ہے جس کے پینے سے دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ یرقان، پھیپھڑوں،مثانے، جلد، پراسٹیٹ،گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے ۔پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل (پی سی آر ڈبلیو آر)کی طرف سے جاری اپریل تاجون کی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف

کیاگیاہے کہ کراچی، راولپنڈی ، اسلام آباد ،سیالکوٹ، پشاور، گلگت، ملتان، لاہور ، بہاولپور، اورٹنڈوجام سے بوتل بند/ منرل پانی کے 77 برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے ۔ان نمونوں کا پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کے تجویز کردہ معیار کے مطابق تجزیہ کیاگیا، اس تجزیئے کے مطابق 11 برانڈز(نیو پریمیر، نیچرل پیور واٹر،لیون، فریش لائف، الشلال، ایکوا جین، وے، سمارٹ منرل واٹر، السحر، دورو اور دوآب) برانڈز کے نمونے کیمیائی اور جراثیمی طور پر آلودہ پائے گئے۔ان میں2 نمونوں (نیو پریمیراور نیچرل پیور واٹر)میں سنکھیا کی مقدار اسٹینڈرڈ سے زیادہ (13 پی پی بی سے لیکر 23 پی پی بی)تک تھی جبکہ پینے کے پانی میں اس کی حدِ مقدار صرف 10 پی پی بی تک ہے، سنکھیا کی زیادہ مقدار کی موجودگی سے پھیپھڑوں، مثانے،جلد، پراسٹیٹ، گردے، ناک اور جگر کا کینسر ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ بلڈ پریشر ، شوگر، گردے اور دل کی بیماریاں، پیدائشی نقائص اور بلیک فٹ جیسی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں،آلودہ برانڈز میں سے 8نمونے (فریش لائف، الشلال، ایکواجین، وے، سمارٹ منرل واٹر، السحر، دورو اور دوآب) جراثیم سے آلودہ پائے گئے جس کی وجہ سے ہیضہ، ڈائریا، پیچس، ٹائیفائیڈ اور یرقان کی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔دو برانڈز(نیو پریمیراور لیون)کے نمونوں میں سوڈیم کی مقدار اسٹینڈرڈ سے زیادہ (61 سے لے کے66 پی پی ایم)پائی گئی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…