ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کل چوہدری نثار کو کیا کہاتھا؟ شیخ رشیدکا حیرت انگیزانکشاف، ن لیگ کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو ’’بھائی ‘‘قراردیدیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اللہ نے میری لاج رکھی ٗ پاکستان میں سرخروہوا ٗقوم کو بارکباد دیتا ہوں۔ لال حویلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک سال قبل بھی نوازشریف سے کہا تھا کہ آپ مستعفی ہوجائیں قوم کی عزت کو اپنے اقتدار پر ترجیح دیں ورنہ اقتدار بھی جائیگا اورر عزت بھی چلی جائیگی لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اپنے مرحوم والد کو بھی سپریم کورٹ میں گھسیٹا اور پھر بھی تاحیات نااہل ہوگئے۔

آج اللہ نے میری زبان کی لاج رکھی اور پاکستان میں سرخروہوا جس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرپیٹرولیم سے کہا تھا کہ وقت آنے پر میں آپ کو بھی قانون کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا آپ نے ایل این جی پر 15 سالہ کنٹریکٹ کرکے اربوں روپوں کی کرپشن کی، جیسے وزیراعظم کو نااہل کرایا اب میں ایل این جی پر لوٹے گئے پیسے واپس لا کر دکھاؤں گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ آج نوازشریف کا کیس ختم اور گیم اوور ہوگئی کھیل ختم اور پیسا ہضم، آج مسلم لیگ (ن) کے ورکرز بھی خوش ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان ذہین شخص ہیں لیکن گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد میں نے انہیں کہہ دیا تھا کہ کل آپ نے وزیرہی نہیں رہنا تو پھر استعفیٰ کس عہدے سے دیں گے اب آپ بھی اپنا استعفیٰ اپنے پاس رکھو ۔ نوازشریف اپنی صفائی کا حق رکھتے ہیں ٗہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ (ن) لیگ کے تمام رہنما وکارکنان بھی ہمارے بھائی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی سیاسی دوستیاں مذہبی بنیادوں پر اور سیاسی دشمنی مذہبی تفرقوں کی بنیاد پر نہیں کیں ہم سب ایک ہیں۔سربراہ عوام مسلم لیگ نے کہا کہ اس ملک میں ایسی بھی بے ایمان جماعتیں ہیں جو اپوزیشن کا ٹائٹل لگا کر نوازشریف کے ساتھ ملی ہوئی تھیں۔

تاہم میں عمران خان اور سراج الحق کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاناما کیس کو ایک بہتر شکل دی، اور نوازشریف کی جانب سے اربوں روپوں کی پیشکش کے باوجود بھی ججز کو خریدا نہ جاسکا میں ان تمام ججز اور جے آئی ٹی ممبران کو سلام پیش کرتا ہوں۔صدر مملکت ممنون حسین کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ممنون حسین وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے فوری بعد بلاتاخیر نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اجلاس طلب کریں کیوں کہ ملک اب کسی تعطل کا شکار ہونے کا متحمل نہیں رہا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…