کوئٹہ (این این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اونظرثانی کی ا پیل مسترد کردی تفصیلات کے مطابق سینیٹر آغا شہباز درانی کی وفات کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ (ن) کے دو امیدواروں آغا شکیل احمددرانی اور آغا شاہزیب درانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جنہیں صوبائی الیکشن کمشنر اور
ریٹرنگ آفیسر طارق مجید جعفر نے ٹیکنو کریٹ کیلئے مطلوبہ تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا تھا جس پر آغا شاہزیب درانی نے الیکشن کمیشن آٖف پاکستان میں فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی تھی جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر دو بارہ انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔