پشاور(این ا ین آئی)پاکستان کے اہم علاقے میں پھر زلزلہ،مسلسل زلزلوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی،شدید خوف و ہراس،سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔شدت ریکٹراسکیل پر چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ،
زلزلے کی زیرزمین گہرائی دو سو ارسٹھ کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا ،زلزلے سے کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔سوات و گرد و نواح کے علاقوں کے شہری مسلسل زلزلے کے جھٹکوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں واضح رہے کہ کافی عرصے سے ہر ماہ اس علاقے میں کم از کم چار سے پانچ بار زلزلہ آرہاہے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس کا نوٹس لے اور ماہرین کو علاقے میں بھیجے تاکہ تحقیقات کی جاسکیں۔