پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

افغانیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کافیصلہ،حکومت نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 17  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) حکومت پاکستان نے غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کے پاکستان میں غیر قانونی قیام کو باقاعدہ اور باضابطہ بنانے کے لئے افغان سیٹزن کارڈ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت سیفران کے مطابق اس حوالے سے افغان شہریوں کی سہولت کے لئے ملک بھر میں 21 مراکز قائم کیے جا رہے ہیں ابتدائی مرحلے میں اس کا آغاز 20 جولائی سے اسلام آباد اور پشاور سے کیا جا رہا ہے۔

وزارت سیفران کے مطابق یہ سکیم فعال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے لئے نہیں ہے وزارت نے افغان شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مفت افغان سیٹزن کارڈ حاصل کریں جس کی بدولت وہ حکومت افغانستان کی سفری دستاویزات حاصل کرنے کے مجاز ہونگے وزارت نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ افغان شہری ہونے کے ثبوت کے طور پر اپنی کوئی بھی دستاویز ہمراہ لائیں ہر مرکز پر مدد اور رہنمائی کی لئے حکومت افغانستان کے نمائندے بھی موجود ہونگے اسلام آباد میں یہ مرکز پلاٹ نمبر 7 سینٹری مارکیٹ آئی الیون تھری جبکہ پشاور میں 48 ای سید جمال الدین افغانی روڈ ابدرہ، یونیورسٹی ٹاؤن میں قائم کیا گیا ہے ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…