اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

’’سعودی عرب نے پاکستانیوں پر بجلی گرا دی ‘‘

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سعودی عرب سے مزید 60پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے بے دخل ہونے والے 60پاکستانی گزشتہ روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔

 

سعودی عرب سے مزید خبریں

سعودی عرب اور قطر کے درمیان لڑائی کی سب سے بڑی وجہ ایران ہے،ماہرین
دوحہ(این این آئی)عرب دنیا پر نظر رکھنے والے بعض ماہرین نے کہاہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان لڑائی کی سب سے بڑی وجہ ایران ہے۔ اگرچہ الجزیرہ چینل کی سرگرمیاں اور اخوان المسلمین کے ساتھ قطر کے تعلقات بھی وجوہات میں شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے قطر پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے جو شرائط رکھی ہیں ان میں پہلی شرط ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنا اور دوحہ میں ایرانی سفارت خانے کو بند کرنا ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کی سرحدوں اور ہوائی راستوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔خیال رہے کہ تا حال قطر ایئرویز کا دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہوتا ہے اور اب اسے مجبوری میں قدرے طویل راستوں سے اپنا سفر مکمل کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اس پر پابندی ہے کہ اس کے طیارے عرب ممالک کی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے۔یہ ایران کے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے کیونکہ عرب ممالک کی ایران کے خلاف ایک متحدہ محاذ قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔دوسری طرف، شیعہ ملک ایران کے خلاف علاقائی اتحاد بنانے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ بھی ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔قطر کے لیے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کی بنیادی طور پر اقتصادی وجوہات ہیں۔ دونوں ممالک کے پاس خلیج فارس میں گیس کا بہت بڑا خزانہ ہے۔روس کے بعد ایران اور قطر کے پاس دنیا کا دوسرا اور تیسرا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ ہے۔ایران کے متعلق جارحانہ رویہ رکھنا قطر کے لیے کبھی بھی آسان نہیں تھا۔ اس کے گیس سپلائی کے راستے ایران سے گزرتے ہیں اور ایران سے جھگڑا قطر کے لیے سمجھداری نہیں ہو سکتی۔

 

سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے دائر درخواست مسترد

لندن(این این آئی)لندن ہائی کورٹ نے ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ درخواست اسلحہ کی تجارت کے خلاف مہم( سی اے اے ٹی) نامی تحریک نے دائر کی تھی اور اس نے اس میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ برطانیہ کے سعودی عرب کو بم ، لڑاکا جیٹ اور دوسرا اسلحہ فروخت کرنے کے لیے برآمدی لائسنس کو منسوخ کیا جائے کیونکہ سعودی عرب یہ اسلحہ یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔لندن ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں درخواست گزار کے عدالتی جائزے کے لیے دائر کردہ اس دعوے کو مسترد کردیا ہے اور سعودی عرب کو برطانیہ سے اسلحہ کی برآمد روکنے کے لیے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…