پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

برازیلی سٹار فٹبالر نے پاکستان کے بارے میں کیا الفاظ کہہ دیئے، دشمنوں کو آگ لگ گئی

datetime 10  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینو نے پاکستان آمد کے موقع پر اپنے ٹوئٹس میں آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا۔کراچی اور لاہور میں لیژر لیگ کے نمائشی میچز کے بعد

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے رونالڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محبت کے لائق اور پرامن ملک ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آرمی چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔رونالڈینو نے کراچی میں میچ کے موقع پر شائقین کی جانب سے محبت اور جوش و جذبے کے اظہار کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئےانہوں نے کہا، ’شکریہ کراچی، شکریہ پاکستان‘۔نمائشی میچز میں فتح کے بعد رونالڈینو نے ٹرافی کے ساتھ بھی اپنی تصویر ٹوئٹ کی۔یاد رہے کہ اسٹار فٹ بالر رونالڈینو سمیت مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی رائن گگز، انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز، ڈچ کھلاڑی جارج بوئٹنگ، فرانس کے سابق کھلاڑی رابرٹ پائرس اور نیکولس اینلکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس با مورٹے نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور میں فٹ بال میچز کھیلے۔میچز دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

 

 

 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…