نہال ہاشمی بری طرح پھنس گئے۔بچنا مشکل مقدمے میں یہ کون سی دفعات ڈال دی گئیں؟‎

7  جولائی  2017

کراچی(این این آئی)پولیس نے سنیٹرنہال ہاشمی کے خلاف توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیاہے۔جمعہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں نہال ہاشمی کی جانب سے کی گئی توہین آمیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں فیروز آباد پولیس نہال ہاشمی کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ۔سماعت

کے دوران پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماسنیٹرنہال ہاشمی کیخلاف چالان پیش کردیا، جس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما کے خلاف درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی کی تقریرانسداد دہشتگردی قوانین کے زمرے میں آتی ہے۔درخواست گذار عامر واڑئچ ایڈووکیٹ نے نہال ہاشمی کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مواد اکھٹا کر رہے ہیں اس کی روشنی میں کارروائی ہوگی ۔عدالت نے حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر عدالتی ہدایت پرعملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔نہال ہاشمی نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔دوسری جانب نہال ہاشمی کی عبوری ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ نہال ہاشمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر عدالت نے انہیں غلط سمجھا تو وہ غیر مشروط معافی مانگنے کو تیار ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کی تقریر کے متن کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اصل میں ان کی تقریر میں ہدف عمران خان تھے ۔ عدلیہ میرے لئے انتہائی قابل احترام ہے اور ہمیشہ رہے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…