ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے شروتی ہاسن کے نئی فلمیں سائن کرنے پر پابندی لگا دی

datetime 29  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) کامیابی ملتے ہی دھڑا دھڑ فلمیں سائن کرنا ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے لیکن شروتی ہاسن کے لئے شہرت حاصل کرنے کے باوجود بھی اس خواب کو پورا کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ ان کیخلاف آنے والا ایک عدالتی فیصلہ ہے۔ حیدرآباد کی ایک عدالت نے بالی وڈ پروڈیوسر کی جانب سے شروتی ہاسن کیخلاف حیدرآباد کی ایک عدالت میں دائر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شروتی ہاسن پر یہ پابندی عائد کی ہے۔دراصل شروتی نے مذکورہ فلم پروڈیوسر کے ساتھ وعدہ ایفا نہ کیا تھا اور فلم کا معاہدہ کرنے اور تاریخیں دینے کے بعد فلم کی شوٹنگ سے انکار کردیا تھا۔ شروتی کا دعویٰ تھا کہ تاریخوں کے ٹکراو¿ کی وجہ سے وہ یہ فلم نہیں کریں گی۔ اس بارے میں عدالت نے کہا ہے کہ شروتی8اپریل تک اس فلم کی شوٹنگ مکمل کروائیں جس کے بعد ہی انہیں کسی دوسری فلم کو سائن کرنے کی اجازت مل سکے گی۔ اس بارے میں پروڈکشن ہاو¿س کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شروتی کو پہلے ہی یہ پیشکش کی گئی تھی کہ فلم کی شوٹنگ بیس دن کے بجائے12دن میں ختم کرلیتے ہیں تاہم شروتی نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…