اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سونم کپورفٹبالربن گئیں، سلمان خان سے مقابلہ کیا

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی خوبصورتی اور سٹائل کے حوالے سے جانی جاتی ہیں لیکن وہ اپنے پرستاروں کو فٹبال میں مہارت سے حیران کرنے والی ہیں۔ سونم نے اپنی فلم میں سلمان خان کے ساتھ فٹبال کھیل کر سب کو حیران کیا، یہ مناظر فلم کے ایک گانے میں شامل کئے گئے ہیں۔ سونم اور سلمان ان دنوں سورج برجاتیہ کی فلم پریم رتن دھان پیو میں اداکاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ایک گانے میں سونم اور سلمان فٹبال کھیلتے دکھائی دیں گے۔ فلم کا میوزک ہمیش ریشمیا نے ترتیب دیا ہے اور اس میں ایک طویل ترین گانا شامل کیا گیا ہے جو بالی ووڈ کی تاریخ کا سب سے طویل گانا ہو گا۔ فلم کے کوریو گرافر احمد خان کے مطابق یہ گانا 13 منٹ تک چلے گا۔ گانے میں سلمان خان اور سونم کپور ایک شادی کی تقریب میں شریک ہیں جہاں دونوں کے درمیان فٹبال کا مقابلہ ہوتا ہے۔ گانا فلمبند کر لیا گیا ہے۔ سونم کپور نے چند روز تک فٹبال کے بنیادی رموز سے آگاہی حاصل کی تا کہ وہ گانے میں اچھا پرفارم کر سکیں۔ فلم کی شوٹنگ ان دنوں بھارت میں جاری ہے اور اسے رواں سال دسمبر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…