منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’پاک بھارت  ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ‘‘ پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا معاملہ طے پا گیا 

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت اور پاکستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں فریقین نے جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ اور انکے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا

جس میں کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ددنوں فریقین نے سرحد پر جنگ بندی معاہدے  پر کار بند رہنے  پر اتفاق کیا۔بھارتی فوج کے ذارئع کا کہنا ہے کہ دونوںممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت صبح ساڑھے دس بجے پاکستانی ڈی جی ایم او کی درخواست پر ہوئی ۔ بھارتی ڈی جی ایم اولیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ  نے سرحد پر امن وسکون کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اظہا رکیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی  ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں کے قتل عام کا معاملہ بھی اٹھایا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف وززیوں میں  اضافہ ہوا ہے ،بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز پاک فوج نے بھارتی فوج کے کنٹرول لائن پر بنکرز تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…