جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جیکلین نے عامر خان کیساتھ فلم کر نے کی خواہش ظاہر کی

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ فلم ’کک‘ میں بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے رومانس کرنے کے بعد جیکلین نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔جیکلین اب تک بالی ووڈ کے کئی نامور ادکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ جیکلین کا کہنا ہے کہ میں زیادہ سے زیادہ بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، کیونکہ ایسا کر کے ہی مجھے بطور اداکارہ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ عامر کے ساتھ کام کرنا یقیناًہر کسی کا ارمان ہوتا ہے، کیونکہ ان کی فلموں کی کہانی مضبوط ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔ جیکلین اپنی آنے والی فلموں ’’رائے‘‘ اور ’’برادرس‘‘ سے ناظرین کو حیران کرنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلمیں انہیں گزشتہ فلموں سے الگ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کریں گی۔ کرن ملہوترا کے ذریعہ ہدایت کردہ فلم ’برادرس‘ 2010میں ریلیز ہوئی ہالی ووڈ فلم ’واریئرس ‘کا ریمیک ہے۔ ’رائے‘ کے بعد ریلیز ہونے والی میری اگلی فلم ’برادرس‘ ہوگی اور وہ بھی کافی مزے دار ہوگی کیونکہ برادرس میں میں بہت ہی الگ اندازمیں نظر آؤں گی۔ ’رائے‘ میں ان کے ساتھ رنبیر کپور اور ارجن رام پال ہیں جبکہ برادرس میں انہیں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ، سدھارتھ ملہوترا اور جیکی شراف کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ جیکلین نے کہا کہ اگر آپ سوچتے ہیں کہ میرے لئے رائے بہت الگ ہے تو برادرس بھی ایک ایسی فلم ہے، جس کی مجھ سے کسی نے امید نہیں کی ہوگی۔ میں ناظرین کا ردعمل دیکھنے کے لئے بے تاب ہوں۔ برادرس 31جولائی کو ریلیز ہوگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…