جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کے مداحوں نے ’’بھائی جان‘‘کے نام سے ریستوران کھول لیا

datetime 25  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں نے ’’بھائی جان‘‘‘کے نام سے ریستوران کھول کر اسے سلمان خان سے منسوب کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان کے مداحوں نے ان کی آنیوالی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘‘ کے نام سے متاثر ہو کر ’’بھائی جان‘‘ نام کا ریستوراں ممبئی کے باندرا علاقے میں کھولا ہے۔اس ریستوران میں ملنے والے تمام کھانوں کے نام بھی سلمان خان کی فلموں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔ جیسے دبنگ چکن، دبنگ مٹن، چلبل چاول، انڈے اپنے اپنے، چکن تسی گریٹ ہو اور ایسے ہی کئی دیگر کھانے آپ کو یہاں ملیں گے جو آپ کو سلمان خان کی فلموں کی یاد دلائیں گے۔اس ریستوران کی دیوار پر ان کی فلم کے ڈائیلاگ جیسے ’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کر دی اس کے بعد تو میں خود کی بھی نہیں سنتا، ’دوستی کا ایک اصول ہے میڈم‘، ’نو سوری نو تھینک یو‘ لکھے ہوئے ہیں۔ریستوران میں سلمان خان کی فلموں کی تصاویر لگیں ہیں جن پر ان کی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بھی درج ہے۔ریستوراں کے مالک راہل کنال نے کہاکہ انہوں نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کر اس ریستوران کو کھولنے کے بارے میں سوچا اور اس کام کو انجام دیا۔اس ریستوران کو دیکھنے اور یہاں کا کھانا چکھنے کے لئے سلمان خان کے مداح ممبئی ، آسام، دہلی، پنجاب اور دبئی سے بھی آ رہے ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ سلمان خان یہاں آئیں اور یہاں کے کھانے کا لطف اٹھانے کے بعد اپنا آٹوگراف دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…