جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

مجھے شک ہوا کی ٹیکسی میں کیمرہ لگا ہوا

datetime 27  جنوری‬‮  2019 |

ایک دن میں ایک ٹیکسی میں سوار ہوا اور اس کے ڈرائیور نے مجھے ایسا قیمتی سبق دیا جو مجھے بڑے بڑے سیمیناروں میں کبھی کسی معروف سپیکر سے حاصل نہیں ہوا تھا۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے موٹیویشنل سیمینا ر اٹینڈ کیے تھے اور ان پر بہت سا پیسا بھی خرچ کیا تھا لیکن کل ملا کر بارہ ڈالر میں میں نے ایسا سبق ایک ٹیکسی والے سے سیکھا کہ میں دم بخود رہ گیا۔ جب وہ رکا تو میرے بیٹھنے سے پہلے، اس نے باہر نکل کر ایک مودب ڈرائیور کی طرح دروازہ کھولا۔

میں بیٹھا تو وہ بھی آگے اپنی سیٹ پر بیٹھ گیا اور اس نے مجھے مخاطب کیا کہ سر پلیز آپ کے ساتھ وال سٹریٹ جرنل رکھا ہوا ہے ۔ آپ اگر مطالعہ کرنا چاہتے ہوں تو۔ میں نے دیکھا تو بالکل صفائی سے تہہ ہوا وا ایک اخبار پڑا تھا۔ میں نے اٹھایا۔ اس نے بولا کہ اگر آپ کہیں تو میں آپ کی مرضی کا میوزک چلا دوں۔میں نے اس سے پوچھا کہ کہیں یہ ’کینڈڈ کیمرہ‘ پروگرام کا کوئی حصہ تو نہیں۔ کہیں وہ مجھے بے وقوف تو نہیں بنا رہا تھا؟ میں نیو یارک میں بہت دفعہ ٹیکسی سے سفر کرتا تھا اور کبھی کسی نے اتنا رائل ٹریٹمنٹ نہیں دیا تھا۔ میں نے پھر پوچھا کہ کیمرہ کدھر چھپایا ہوا ہے؟ وہ ہنسنے لگا اور بولا کہ سر میں در اصل کارپوریٹ سیکٹر میں دس سال جاب کرتا رہا ہوں اور اب ادھر سے تنگ آ کر میں نے اپنی ساری زندگی کی بچت سے یہ ٹیکسی خریدی ہے اور میں اپنے ہر کسٹمر کے ساتھ اسی طرح کے اخلاص سے پیش آتا ہوں۔ میں حیران ہوا۔ میں نے پوچھا کہ تم نے کارپوریٹ سیکٹر کیوں چھوڑا؟ وہ تو پیسے ہی پیسے ہیں اور کوئی بے وقوف ہی اتنا عزت والا کام چھوڑ کر ایسے کام کا انتخاب کرے گا۔ اس نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی ایک ہی پالیسی ہے کہ جتنا کر لیا اتنا ہی کم ہے۔جتنا اچھا کر لیا اتنا ہی اور بہتر کرو۔ اس نے بولا کہ میں نے سیکھا کہ پیسے تو کسی بھی طرح سے کمائے جا سکتے ہیں بس انسان یہ نہیں دیکھتا کہ اس کو سکون اور آسانی سے کیسے کمایا جا سکتا ہے۔ میں ہر روز یہی کام کرتا ہوں اور میں بڑے مزے آرام اور سکون سے پیسے کما رہا ہوں۔

میں نے کبھی کسی مہنگے سیمینار سے اتنا کام کا سبق نہیں سیکھا تھا۔ میں نے اس کو بارہ ڈالر دیے اور اس کا دل سے شکریہ ادا کر کے چلتا بنا۔ میں بے اس کو اس کے بارہ ڈالر کے علاوہ بھاری بھرکم ٹپ بھی دی کیونکہ میرا یہ سفر بہت اچھا گزرا تھا اور مجھے یقین ہے کہ اس کے تمام کسٹمر ہی اس کے ساتھ سفر کر کے خوش ہوتے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…