جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان زندہ باد ‘‘ نئی تاریخ رقم ہو گئی

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے کلب کرکٹر نے ایک روزہ میچ میں ناقابل شکست ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔اوپننگ بلے باز بلال ارشاد نے پی سی بی فضل محمود انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں نو چھکوں اور 42 چوکوں کی مدد سے 175 گیندوں پر 320 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔وہ شکارپور میں الرحمان کرکٹ کلب کے خلاف شہید عالم بخش کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔

23 سالہ بلے باز نے زاکر حسین کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 364 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 50 اوورز میں 556 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا اور ان کی ٹیم میچ میں 411 رنز سے کامیاب رہی۔کلب کرکٹ کے حوالے سے کوئی باقاعدہ ریکارڈ موجود نہیں لیکن بلال کی یہ اننگز ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ میں 50 اوورز کے میچ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…