پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’پاکستان کی خوشخبری نبی آخر الزمانﷺ نے 14سو سال قبل دیدی تھی‘‘

datetime 25  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو یہودیوں کی خفیہ تنظیم فری میسن کے بڑوں نے تقریباً ایک سو انیس سال قبل ۱۸۹۷ء میں آخری شکل دی تھی اور کئی برس کے مشوروں کے بعد اس دستاویز کا نام ”پروٹو کولز“ رکھا گیا۔ اس دستاویز کی نقل روسی پادری پروفیسر مرجائی اے ٹائلس کے ہاتھوں سے ہوتی ہوئی فری میسن کی ایک رہنما خاتون کے ہاتھ لگی اوراس نے ۱۹۰۵ء میں اس کو کتابی شکل میں شائع کرایا۔

اس دستاویز میں اس سازشی منصوبے کی تمام تفصیلات درج ہیں۔ امریکی اور برطانوی اسلحہ کے ساتھ یہودیوں کی مسلح جدوجہد کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی عربوں کو جلاوطن ہونا پڑا۔ عربوں کو یہ دن ان کی عاقبت نااندیشی اور عیاشی کے باعث دیکھنا پڑا، آخرکار امریکہ اور برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں فلسطین کی سرزمین پر اپنی پٹھو اسرائیلی ریاست قائم کرنے کا خواب پورا کر دیا۔ یوں مشرق وسطیٰ کے نقشے پر درحقیقت عربوں کے سینے پر اسرائیل کی صیہونی ریاست ۱۴/ مئی ۱۹۴۸ء کو رات کے بارہ بجے قائم ہو گئی اس قوم کی حکومت اور ریاست کا من حیث القوم اس خطے میں ۵۸۶ ق م کے بعد کوئی وجود نہ تھا۔ ڈیوڈ گوریان اس کے پہلے وزیراعظم اور مشہور سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر ویزمین اس کے پہلے صدر بنے۔ اسرائیل کے قیام کے دو گھنٹے بعد سب سے پہلے اس کے سرپرست امریکہ نے اسے تسلیم کیا۔ دو دن بعد روس نے بھی اسے تسلیم کرلیا۔ اسرائیل کے پہلے وزیراعظم کا پہلا بیان جو کہ آج بھی ریکارڈ پر ہے، یہ دیا کہ ”دنیا میں ہمارا کوئی دشمن نہیں سوائے پاکستان کے“ چونکہ یہودی قوم یہ اچھی طرح جانتی تھی کہ نبی آخرالزماں آقا علیہ الصلواة والسلام نے پاکستان کے قیام کی خوشخبری ۱۴ صدیاں قبل ہی دے دی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے فرمایا ”میں عرب میں ہوں عرب مجھ میں نہیں میں ہند میں نہیں ہند مجھ میں ہے۔ مجھے ہند سے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں آ رہی ہیں۔“

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…