بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر۔۔دوست اسلامی ملک ترکی پاک بحریہ کیلئے کتنے بحری جہاز تیار کرے گا؟

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں جنگی ہتھیاروں کی نمائش جاری ہے جس کے پہلے ہی روز ایک بڑی ڈیل سامنے آئی ہے ترکی کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدوں پر اتفاق ہوگیا ہے پاکستانی جنگی جہاز پہلی بار نیٹو اتحادی ملک کے زیر استعمال ہونگے۔پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رُو سے ترکی، پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ پاکستان ترکی کو ملک میں تیار کردہ تربیتی طیارے فروخت کرے گا۔

انقرہ کے ڈیفنس انڈر سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ترکی پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ سے 52 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے چار چھوٹے جنگی بحری جہاز خریدے گا۔یہ پہلا موقع ہو گا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کوئی رکن ملک سپر مشاق جہازوں کو استعمال کرے گا۔ ترکی کے ڈیفنس انڈر سیکرٹریٹ کے مطابق حتمی معاہدے پر دستخط 30 جون کو متوقع ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…