جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

بالی وڈ کے اداکار رشی کپور نے کیا انکشاف کر دیا، آپ حیران ہو جائیں

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور نے ریاست مہاراشٹر میں گائے کو ذبح کرنے اور اس کے گوشت کے استعمال پر پابندی پر نکتہ چینی کی تھی اور اب ان پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید کی جا رہی ہے۔گائے کے ذبح اور اس کا گوشت کھانے پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج ظاہر کرتے ہوئے رشی کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا تھا:
’میں غصے میں ہوں۔ کوئی کھاتا کیا ہے، اسے اس کے مذہب کو کیوں جوڑا جا رہا ہے۔ میں ہندو ہوں اور گائے کا گوشت کھاتا ہوں، تو کیا ایسا کرنے سے میں دوسروں کے مقابلے میں کم مذہبی ہو جاتا ہوں؟‘
انھوں نے لکھا کہ ’اگر کسی کو گائے کا گوشت یا پورک نہیں کھانا تو وہ نہ کھائے لیکن اس کے لیے وہ دوسروں پر اپنا حکم نہ چلائے۔‘رشی کپور کے مطابق ملک میں کھانے پینے پر کسی پر بھی کسی طرح کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
رشی کپور نے ایک دوسری ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انھیں سور کا گوشت بھی بہت پسند ہے۔رشی کپور کے ان ٹوئٹز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر پر کچھ لوگوں نے ان کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیاان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگرچہ ایسے بعض کھانوں پر پابندی عائد ہے لیکن ایسے کئی ملک ہیں جہاں اس پر کسی بھی طرح کی پابندی نہیں ہے۔
رشی کپور کے ان ٹوئٹز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹز پر پر کچھ لوگوں نے ان کے خلاف اپنا غصہ ظاہر کیا تو بعض لوگوں نے تو ان پر گالیوں کی بوچھاڑ کر ڈالی۔
بھارت کی بہت سی ریاستوں میں گائے کو ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے لیکن بعض میں اس کی اجازت بھی ہے جس میں ریاست مہاراشٹر بھی شامل تھی۔لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی نئی ریاستی حکومت نے اس ماہ کے اوائل سے ریاست میں گائے کو ذبح پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس وقت سے اس موضوع پر بحث جاری ہے۔گائے ہندو مذہب میں ایک مقدس جانور ہے اور دائیں بازو کی ہندو نظریاتی تنظیمیں اس کو ذبح کرنے پر پابندی کی حمایت کرتی رہی ہیں۔لیکن مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے پر بہت سے لوگوں نے نکتہ چینی بھی کی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس دور میں اس طرح کے سرکاری حکم ناموں سے عوام کا کچھ بھی بھلا نہیں ہوگا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…