جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔معتبر ذرائع کے مطابق اجے دیوگن روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم ’دل والے‘ میں خصوصی کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق روہت شیٹی اور اجے دیوگن بہت قریبی دوست ہیں۔جس کی وجہ سے انہیں اجے کے نخرے اٹھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔روہت شیٹی کی آنے والی نئی فلم میں بالی ووڈ کی مشہور اور کامیاب جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول ایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔ذرائع کے مطابق فلم میں اداکارہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن بھی فلم میں چند کردار نبھائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ خان، کاجول اور اجے دیوگن ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔روہت شیٹھی کی نئی فلم ‘دل والے’ میں شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور جوڑی کے ساتھ ساتھ ورون دھاوان، کریتی سنون، ونود کھنا، کبیر بیدی، جونی لیور اور ورون شرما شامل ہیں، اس طرح کئی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ نظر آنے والی شاہ ر±خ اور کاجول کی جوڑی کافی عرصے بعد دوبارہ سے بڑی اسکرین پر نظر آئے گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ 20 مارچ سے ہوگا۔فلم کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔روت شیٹھی کی گزشتہ دو فلموں ‘چنائے ایکسپریس’ اور ‘سنھگم ریٹرنز’ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی، شاہ رخ اور کاجول کی جوڑی بولی وڈ کی مشہور ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے، جسے عروج پر پہنچانے میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ نے اہم کردار ادا کیا۔سنہ 1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی مشہور زمانہ فلم ‘دل والے دلہنٓا لے جائیں گے’ ، گزشتہ 20 برسوں سے مسلسل ممبئی کے مراٹھا مندر سنیما گھر میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ مہینوں کے دوران اسے سینما سے ہٹانے کا اعلان کیا گیا تاہم شائقین کے پر زور اصرار پر یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…