جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اعتزاز احسن نے نوازشریف اور آئی ایس آئی کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا،پاک فوج کا شدید ردعمل

datetime 22  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے اعلیٰ انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے

کہا کہ کچھ لوگوں کے پریمئیرانٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ سے متعلق بیانات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں ،پا ک فوج کی دیانت شک و شبہات سے بالا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رو زپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  سینیٹر اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی سے وزیراعظم نوازشریف کے خاندانی تعلقات ہیں اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقاتے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی ۔

۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہآئی ایس آئی کے سربراہ اور وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی قریبی رشتہ داری اور خاندانی تعلقات ہیں ، اس لئے سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بے اثر ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…