بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

آخری دیدار

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

آخری دیدار کے لیے جب اس خاموش جسم کے پاس میں پہنچی اور چہرے سے سفید کپڑا ہٹایا تو روح اور جسم کے تعلق کی حقیقت میرے سامنے کھلی، وہ بہت خوبصورت تھی۔ سب لوگ ہی اسکی خوبصورتی کی تعریف کرتے تھے۔ ہلکے سے بناؤ سنگھار سے چار چاند لگ جاتے تھے۔ بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی خوبصورتی اس حد تک شفاف ہوتی ہے۔

عمر قریب بیس سال تھی، یونیورسٹی سے واپس آتے گاڑی کے ساتھ ٹکر لگنے سے وہ جانبر نہ ہو پائی۔ گھر بس جسم لوٹا اور روح وہیں کہیں رہ گئی۔ پہلے پہل جب خبر مجھ تک پہنچی تو یقین نہیں آیا۔ میں دوڑتی ہوئی اسکے گھر پہنچی، ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ ایک پل کے لیے تو لگا شاید میں ہی مر گئی ہوں۔ حواس پہ قابو پاتے میں اسکی لاش کے پاس پہنچی، کفن ہٹا کے چہرہ دیکھا۔; یہ تو وہ تھی ہی نہیں۔ نہ وہ روشن آنکھیں نہ جگمگاتا چہرہ نہ وہ گلابی ہونٹ۔ آنکھیں بے نور تھیں، چہرہ سیاہی مائل اور ہونٹ کالے پڑ گئے تھے۔ میرے دل اور دماغ میں ایک عجیب کشمکس تھی کہ زندگی تو ختم ہوئی سو ہوئی پر حسن تو جسم کی امانت تھا، وہ کہاں کھو گیا؟ ہاں شاید موت ہی اتنی بھیانک چیز کا نام ہے جس کے سامنے حسن بھی ٹک نہیں پایا ہوگا۔ سارا الزام موت پہ ڈالے میں واپس مڑی۔ ایک دم سے میرے اندر کہیں سے آواز آئی حسن کی وابستگی جسم سے نہیں روح سے ہے، خاک تو خاک ہوتی ہے، نہ خوش شکل نہ بد شکل۔ جب روح نکلی تو حسن کہاں ٹھہرتا؟ مجھے اب سمجھ آیا، میں غلط جگہ وقت گنوا رہی تھی۔ جس جسم کے سنگھار میں میں نے اتنی تگ ودو کی اسکی حقیقت ہی کچھ اور تھی۔ ضرورت روح کو سنوارنے کی تھی اور میں مٹی کا تودہ سنوارنے میں لگی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…