منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بھارت افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں بلکہ۔۔۔پاکستان نے امریکہ کواس کے پیارے دوست کی حقیقت بتادی

datetime 19  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے امریکا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں بلکہ بذات خود ایک مسئلہ ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ بات امریکی مشیر قومی سلامتی جنرل ایچ آر مک ماسٹرکو بتائی گئی ہے جو پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور وزیراعظم نوازشریف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ملاقاتیں کی

تھیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیاکہ وہ خطے بالخصوص افغانستان میں استحکام کیلیے امریکا کیساتھ کام کرنا چاہتا ہے مگر انھیں اس امر سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ بھارت افغانستان کے مسئلے کا حل ہوسکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت افغان حکومت کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کے افغانستان کیساتھ سفارتی تعلقات میں مسائل پیدا کررہا ہے۔پاکستان نے اپنے ان خدشات کا بھی اظہار کیا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرنیوالے گروپوں کی معاونت کررہا ہے۔ پاکستان نے امریکی مشیر کو اس بات سے بھی آگاہ کیاکہ پاکستان موثر بارڈرکنٹرول سسٹم کیلیے سرحد پر باڑ لگارہا ہے۔ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے اس حوالے سے مثبت تاثر ظاہرکیا ہے۔ پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے اور کوئی بھی گروپ ایسا نہیں جسے نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔ پاکستان نے اس موقف کا بھی اظہارکیا کہ ملک میں داعش کا کوئی منظم ڈھانچہ موجود نہیں تاہم وہ داعش کے خطرے کے خاتمے کیلیے عالمی طاقتوں کیساتھ تعاون کریگا۔ دہشت گردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے اور کوئی بھی گروپ ایسا نہیں جسے نشانہ نہ بنایا گیا ہو۔ پاکستان نے اس موقف کا بھی اظہارکیا کہ ملک میں داعش کا کوئی منظم ڈھانچہ موجود نہیں تاہم وہ داعش کے خطرے کے خاتمے کیلیے عالمی طاقتوں کیساتھ تعاون کریگا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…