پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلبا کے بہن بھائیوں کو میڈیکل کے شعبے میں مفت تعلیم دلانے کے لئے ایک خصوصی پیکج کی منظوری دی ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے اس سلسلے میں محکمہ صحت کی طرف سے ارسال کردہ سمری کی باقاعدہ منظوری
دے دی ہے ۔ پیکج کے تحت ان شہید طلبا کے بہن بھائیوں کے پاکستان کے کسی بھی سرکاری اور نجی میڈیکل کالج میں اوپن میرٹ پر داخلےپر اخراجات خیبر پختونخوا حکومت برداشت کرے گی ۔ ان اخراجات میں کالج کی فیس اور رہائش کے اخراجات شامل ہیں ۔ کالجوں کاپی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ ہونا ضروری ہے