اسلام آباد ( آئی این پی) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے ، پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہے ، شام کے عوام نے بے پناہ مصیبتوں کا سامنا کیا ہے ، شام کے عوام کے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے ، جمعہ کو شام کی صورتحال ،شام پر
امریکی حملے اور کیمیائی حملے سے ہلاکتوں پر اپنے ردعمل میں نفیس زکریا نے کہا کہ تمام فریقین مسئلے کا پر امن حل تلاش کریں ۔ شام کے عوام کے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے ۔ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کا رکن ہے ان کے استعمال کے خلاف ہے کسی کی طرف سے بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال قابل مذمت ہے