پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مشتبہ غیر ملکیوں پر پاکستان کے دروازے بند،پابندیاں عائدکردی گئیں

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )حکومت پاکستان نے غیر ملکیوں کو ویزے دینے کے نئے ضابطہ کار کو حتمی شکل دے دی، ہوائی اڈوں پر آمد کے موقع پر ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تمام متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے ضابطہ کار میں کسی بھی قسم کی نرمی کو برداشت نہیں کیا جا ئے گا ، نئے ضابطہ کار کو پیر کو اسلام آباد میں وزیرداخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس

میں حتمی شکل دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ہوائی اڈوں پر آمد کے موقع پر ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کردی ہے جو غیر ملکی پاکستان آنا چاہے گا وہ ضابطہ کار کے مطابق پہلے متعلقہ سفارتخانے میں ویزہ کیلئے درخواست دے گا اور متعلقہ اداروں کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ویزہ جاری ہو سکے گا ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویزوں کا آن لائن سسٹم شروع کیا جائے گا اور کوئی فارن مشن پانچ سال کا ویزہ جاری نہیں کرسکے گا ۔ ایک سال کا ویزہ جاری ہوسکے گا اور ایسا بھی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ممکن ہوگا ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ غیر ملکیوں بالخصوص امریکیوں کو خلاف ضابطہ ویزے دینے کا سلسلہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں سال 2007میں شروع ہوااور پیپلزپارٹی کے دور میں یہ سلسلہ عروج پر پہنچ گیا تھا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بعض مواقع پر مشکوک غیر ملکی بغیر ویزوں کے بھی آتے رہے ۔  اجلاس میں وزیرداخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ نئے ضابطہ کار میں کسی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گاگزشتہ روز اجلاس میں وزیرداخلہ نے انتباہ کیا ہے کہ نئے ضابطہ کار میں کسی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…