ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان نے دہشتگردی کے شکاراہم ترین اسلامی ملک کی فوج کوتربیت دینے کی پیشکش کردی

datetime 30  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور عراق نے انسداد دہشتگردی کیلئے تبادلہ معلومات پر میکنزم بنانے پر اتفاق کرلیا،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتا ہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔جمعرات کو ترجمان وزارت دافع کے مطابق عراقی سفیر نے سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور عراقی

بحریہ کے مابین مشترکہ مشقوں اور تعاون پر میکانزم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،پاکستان نے عراقی افواج کو تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی۔ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین افواج کی سطح پر ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی بھی تجویز پیش کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتاہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،افواج کے درمیان تربیتی امور پر اداروں کے قیام اور دفاعی پیداوار کیلئے وفود کا تبادلہ اہم ہے،پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کیلئے انفارمیشن،ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کا آغاز کرسکتی ہے۔اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی یکساں فتح ہے۔ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین افواج کی سطح پر ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی بھی تجویز پیش کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتاہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،افواج کے درمیان تربیتی امور پر اداروں کے قیام اور دفاعی پیداوار کیلئے وفود کا تبادلہ اہم ہے،پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کیلئے انفارمیشن،ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کا آغاز کرسکتی ہے۔اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی یکساں فتح ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…