ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’امر یکی صدر کی بیٹی بر گر والی دکان پر کام کرتی ہے ہماری ’’بیٹی‘‘ 100کروڑ کے فلیٹ کی مالکہ ہے ‘‘

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو ’’خون‘‘نکلے گا ‘امر یکی صدر کی بیٹی بر گر والی دکان پر کام کرتی ہے ہماری ’’بیٹی‘‘ 100کروڑ کے فلیٹ کی مالکہ ہے ‘‘میرے منہ میں خاک لیکن اگر ملک میں انصاف نہیں ملے گا تو ملک زندہ نہیں رہیگا ‘پاکستان میں دودھ ‘دوائی ‘ سیاستدان اور حکومت خالص نہیں ہوتی یہاں دودھ میں90اور

پانی میں80فیصد ملاوٹ ہوتی ہے ‘کچھ لوگ بات اسلام کی کرتے ہیں مگر چھاؤنی اسلام آباد میں بنانا چاہتے ہیں ‘شر جیل میمن کی گر فتاری اور رہائی ایک ڈیل اور ڈرامہ ہے اب ڈاکٹر عاصم اور عزیز بلوچ کا بھی پتہ چل جا ئیگا ‘ملک میں کمیشن خور ‘منافقوں اور ڈاکوؤں نے اتحاد کر لیا انکے اتحاد کو توڑنے کیلئے سب کو اکٹھے ہو کر اٹھنا ہوگا ‘ملک میں کر پشن اور لوٹ مارکا بازار گر م ہے مگر کسی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ وہ اتوار کے روز پاکستان عوامی تحر یک کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شر کت کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل دیوان غلام محی الدین سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں�آتی کہ عوامی تحر یک والوں نے مجھے اجتماع شادیوں کی تقر یب میں کیوں بلایا ؟مگر غر یبوں کی شادیاں کروانے کا عوامی تحر یک کا ایک احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پانامہ کیس کے فیصلے کا بڑی بے چینی سے انتظار ہے

اور اگر اس فیصلے میں (ن) یا قانون کا جنازہ نہیں نکلے تو اس میں کوئی شک ملک میں خود نکلے گا پوری قوم اب یہ چاہتی ہے کہ کرپشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ڈالا جائے اور موجودہ حکمرانوں کی کر پشن اور لو ٹ مار پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں ان کو ہر صورت اقتدار کے ایوانوں سے نکلنا ہوگا اور2017پاکستان کی سیاست کا اہم ترین سال ہے اور میں نوازشر یف کو اب بھی اگلے سال میں نہیں دیکھ رہا او ر پوری قوم کی نظر یں

سپر یم کورٹ پر لگی ہوئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے در میان آج بھی مکمل رابطے میں اور دونوں میں مک مکاؤ ہوتا رہتا ہے اس میں کہتا ہوں کہ شر جیل میمن کی گر فتاری رسمی کاروائی ہے اور اصل میں یہ (ن ) لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایک ڈیل ہے اسکے بعد اب قوم کو ڈاکٹرعاصم اور عزیز بلوچ کا بھی پتہ چل جائیگا کہ انکے کیسوں کا کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں دودھ ‘دوائی ‘ سیاستدان

اور حکومت خالص نہیں ہوتی امر یکی صدر کی بیٹی بر گر والی دکان پر کام کرتی ہے مگر ہماری ’’بیٹی ‘‘ 100کروڑ کے فلیٹ کی مالک ہے اس ملک میں کمیشن خور ‘منافقوں اور ڈاکوؤں نے اتحاد کر لیا انکے اتحاد کو توڑنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا اور انکو ہر صورت ناکام بننا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دودھ میں90اور پانی میں80فیصد ملاوٹ ہوتی ہے اور ہر کوئی قوم کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…