پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی کیونکہ ان کے پاس اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی صفائی پیش کرنے کے لئے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے گفت گو میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں قطری خط پر نواز شریف کا مؤقف نہیں مانا جاسکتا کیونکہ قطری شہزادے کے خط افسانے پر مبنی ہیں، اگر ایسا ہوا

تو ملک میں کرپشن اور کالے دھن کو پاک کرنے کی نئی روایت پڑ جائے گی۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد نے قطر میں 25 سال کاروبار کیا اور اربوں روپے کمائے جن سے لندن میں جائیدادیں خریدی گئیں، لیکن اس کاروبار کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے لہذا کسی صورت یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہوں کہ عدالت ان کا یہ موقف تسلیم کرلے گی۔انہوں نے کہا پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کو کلین چٹ نہیں مل سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…