لاہور(آئی این پی) ایتھوپئین ایئرلائنز کے ایک طیارے کو دوران پرواز مسافرون میں لڑائی کے باعث علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کی فضائی کمپنی ایتھوپئین ایئر لائن کی پرواز ادیس ابابا سے بیجنگ جارہی تھی کہ دوران پرواز اس میں سوار دو مسافروں کے درمیان جھگڑاہوگیا،
اُڑتے طیارے میں لاتوں اور گھونسوں کا استعمال،جھگڑے کے باعث دونوں کو خاصی چوٹیں آئیں لیکن ایک مسافر کی حالت زیادہ تشویشناک تھی ، جس کے باعث طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاے کے کپتان کی جانب سے تفصیلات سے آگاہ کئے جانے کے بعد رن سے کے قریب ہی ایک ایمبولینس بھی پہنچا دی گئی تھی جس کی مدد سے زخمی مسافر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے جب کہ طیارہ دوبارہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہوگیا۔