راولپنڈی (آئی این پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت متعدد دہشت گرد منصوبے ناکام بنا دئیے گئے‘ 21 فروری کو تنگی چارسدہ کچہری حملہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا اور 7 مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بروقت اطلاع پر نشانہ بنایا گیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد سے متعلق اپ ڈیٹس جاری کر دی گئیں۔ آپ ڈیٹس کے مطابق دہشت
گردوں کے متعدد منصوبے ناکام بنا دئیے گئے۔ 21 فروری کو تنگی چارسدہ کچہری حملہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنایا گیا۔ 7 مارچ کو صوابی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بروقت اطلاع پر نشانہ بنایا گیا۔ یہ دہشت گرد صوابی جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کی تیاری کر رہے تھے۔ 17 مارچ کو فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ ایف سی تربیتی مرکز پر دہشت گرد حملہ پیشگی اطلاع اور موثر تیاری سے ناکام بنایا گیا۔