پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سو نل چوہا ن کے گھر پر ڈاکہ ،چور بھاری مالیت لے اڑے

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل سونل چوہان کے گھر سے چور گزشتہ رات چالیس لاکھ روپے مالیت کا زیور اور نقدی لے اڑے۔ چوری ہونے والی اشیا میں سونل کا وہ تاج بھی شامل تھا جو انہیں 2005 میں مس ورلڈ ٹورازم کا مقابلہ جیتنے پر دیا گیا تھا۔ جس وقت سونل کے گھر چوری ہوئی، اس وقت گھر پر ان کی والدہ شیوانی چوہان اور بھابھی ستوتی چوہان دونوں ہی موجود نہ تھیں۔ دونوں خواتین بازار گئی ہوئی تھیں جبکہ سونل ان دنوں شوٹنگز کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔ گھر لوٹنے پر انہیں دروازہ کھولنے میں ناکامی کا سامنا ہوا جس پر انہوں نے سیکیورٹی الارمز بجائے، جس پر محلے والے اکھٹا ہوئے تاہم قبل اس کے کہ گھر میں موجود چوروں پر ہاتھ ڈالا جاتا، وہ پچھلی جانب سے دیوار پھاند کے بھاگ گئے۔ سونل کے بھائی وکرم چوہان کے مطابق سونل کے تاج کے علاوہ ساڑھے تین لاکھ روپیہ کیش اور لاکھوں کی مالیت کی جیولری چور لے اڑے ہیں۔ اس واقعے کی پولیس کو ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے اور امید ہے کہ لوٹا گیا سامان واپس مل جائے گا کیونکہ اہل محلہ میں سے کچھ افراد نے چوروں کی شکلیں دیکھی تھیں۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…