لنڈی کوتل(آئی این پی) پاک افغان بارڈر طورخم پر ہر صبح افغانستان سے پاکستان آنے والے 100سے زائد سکول کے طلباء کیلئے بھی پاسپورٹ اور ویز ہ شرط لازمی قرار دیاگیا،یہ طلباء ہر صبح افغانستان کے مختلف علاقوں سے صبح سویرے طورخم با چہ مینہ میں واقع سکول پاک انٹرنیشنل پبلک ہائی سکول کو آتے اور دوپہر کو واپس پاک افغان بارڈر طورخم کرس کرکے اپنے ملک افغانستان چلے جاتے ،لیکن بارڈر منجمنٹ پالیسی کے
تحت ان طلباء کو مجبوراً اب سکول چھوڑنا پڑے گا،کیونکہ یہ طلباء ہر صبح بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کو پاکستان طورخم باچہ مینہ سکول میں پڑنے کیلئے آتے ۔افغان طلباہرروز طورخم با چہ مینہ میں واقع سکول پاک انٹرنیشنل پبلک ہائی سکول کو آتے اور دوپہر کو واپس پاک افغان بارڈر طورخم کرس کرکے اپنے ملک افغانستان چلے جاتے ،لیکن بارڈر منجمنٹ پالیسی کے تحت ان طلباکوشدید پریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے ۔