ئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے سلمان خان بہت منفرد اور دلچسپ انسان ہیں اور ہمیشہ ان کی زندگی کا اہم ترین حصہ رہیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے بغیر میرا بالی ووڈ کا سفر اتنا آسان نہ ہوتا جتنا یہ سفر میرے لئے آسان رہا۔ وہ بہت دوستانہ مزاج اور مخلص انسان ہیں، میری ان سے ان کے والدین سے، بھائیوں سے اور ان کی بہن ارپیتا سے بہت اچھی دوستی ہے اور یہ پورا خاندان بہت محبت کرنے والا اور اچھے دل والا ہے۔ کترینہ نے کہا کہ سلمان خان دوسرے لوگوں سے بہت مختلف اور منفرد ہیں لیکن وہ بہت اچھے انسان ہیں اور میرے لئے بہت اہم ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف ایک عرصے تک بہت اچھے دوست رہے اور ان کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں جب دونوں کے راستے جدا ہو گئے۔ ان دنوں کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں اور ایسی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ گزشتہ سال دسمبر میں دونوں نے لندن میں خفیہ طور پر منگنی بھی کر لی تھی۔ رنبیر اور کترینہ نے کبھی اپنے تعلقات کا اقرار نہیں کیا ۔ سلمان خان اور کترینہ کیف تو اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے تھے لیکن رنبیر اور کترینہ نے آج تک کسی پارٹی کا تقریب میں ایک ساتھ شرکت نہیں کی۔ سلمان اور رنبیر کے درمیان بطور اداکار موازے کے حوالے سے کترینہ نے کہا کہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف انداز کے اداکار ہیں، اس لئے ان کی اداکاری کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
سلمان خان ہمیشہ میری زندگی کا اہم ترین حصہ رہیں گے: کترینہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
ہیکل سلیمانی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
حکومت کا موٹر سائیکل اور رکشے والوں کو سستا پیٹرول دینے کا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ



















































