منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’ہم فائنل جیتے تو ہماری پوری ٹیم ٹنڈ کروا لے گی‘‘ جانتے ہیں کس ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی نے یہ اعلان کیا؟

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دنیائے کرکٹ میں تفریح کی فراہمی اور ٹیم کو متحدہ رکھنے کا بہترین ذریعہ سسمجھے جاتے ہیں اور ان کی اسی خصوصیت کی وجہ سے ویسٹ انڈین ٹیم دو مرتبہ ورلڈ ٹی20 کی چیمپیئن بننے میں کمایاب رہی اور اب پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ

گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔حال ہی میں سیمی کی ٹیم کے مینٹور اور پاکستان کے عظیم بلے باز یونس خان کے ساتھ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے حیران کن اعلان کردیا۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل جیتی تو پوری ٹیم اپنے سر منڈوائے گی۔اس موقع پر انہوں نے زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حتیٰ کہ باس بھی ایسا ہی کریں گے لیکن جاوید آفریدی نے انسے ایسا نہ کرنے کی التجا کی۔ادھر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کوئی کرکٹ برانڈ نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جس میں تمام لوگ ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے یقین ہے کہ یہ کوئی کرکٹ برانڈ نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جس میں ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے، ہم فیلڈ سے باہر جو بھی کام کرتے ہیں وہ ہمیں متحد رکھتے ہیں اور ہمیں فائنل میں فتض کیلئے خود پر کامل یقین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…