2050 تک سب سے زیادہ مسلمان دنیا کے کس ملک میں ہوں گے،وہ ملک پاکستان نہیں،نام جان کرآپ بھی حیران ہو جائیں گے

3  مارچ‬‮  2017

نئی دہلی(آئی این پی)امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2050 تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2050 کے درمیان مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصد اور عیسائیوں کی آبادی میں 35 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔ یہ شرح گزشتہ کچھ سالوں کے مقابلہ میں تقریبا ایک جیسی ہی ہے۔ آبادی میں اضافہ کی شرح میں ہندو تیسرے مقام پر ہیں، جن کی آبادی 34 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

مسلم آبادی اگر اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2050 تک ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، جو دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہو گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے۔ اگر اس کی موجودہ ترقی کی شرح 2050 کے بعد بھی برقرار رہی تو 2070 تک دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مسلم کمیونٹی کے ہوں گے، جن کی کل تعداد 2.8 ارب ہوگی۔ امریکہ اور یورپ میں بھی مسلم آبادی میں اضافہ ہوگا۔ اس وقت امریکا میں کل آبادی کا تقریبا ایک فیصد حصہ مسلم آبادی کا ہے۔ 2050 میں یہ فیصد بڑھ کر 2.1 ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…