پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پہلی البم ریکارڈ کروانے کیلئے پیسے کس طرح جمع کئے؟عاطف اسلم کی زندگی کی درد ناک کہانی

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عاطف اسلم پاکستان کے ان نوجوان گلوکاروں میں سے ہیں جنہیں کم عمر میں دنیا بھر میں شہرت ملی لیکن یہ تمام حاصل کرنے کے لئے انہیں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔ انہوں نے ایک بینڈ ’جل‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا جہاں وہ گوہر ممتاز کے ساتھ مل کر چھوٹی چھوٹی تقریبات میں گایا کرتے تھے لیکن ان کے مالی حالات بہت خراب تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنی پہلی البم ’عادت ‘ ریکارڈ کروانے کے لئے بھی ان کے پاس چند ہزار روپے نہیں تھے لہذا انہوں نے وین چلا کر ایک ایک پیسہ جوڑا اور آخرکار ان کے پاس 15ہزار روپے اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اپنی پہلی البم بنائی جس میں گانا’اب تو عادت سی ہے مجھ کو‘بہت مشہور ہوا ۔ان کا کہنا تھا کہ آج جب وہ ماضی کا سوچتے ہیں تو ان کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھئے: مہنگی ترین اداکارائیں

ان کے اس گانے نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر ان سے معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اپنی فلم ’زہر‘میں گانے کے لئے سائن کیا۔یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ عاطف اسلم سب سے کم عمر ترین ’تمغہ امتیاز‘ کے حق دار ٹھہرے ہیں جبکہ انہیں کرکٹ انڈر 19میں بطور پیس باﺅلر شامل کیا گیا تھالیکن انہوں نے کرکٹ چھوڑ کر گانا گانے کو ترجیح دی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…