بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

طیب اردوان کے ساتھ ہی کس اسلامی ملک کے صدر نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا؟

datetime 27  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے ساتھ ہی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر 28 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے ، تہران نے حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں

اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 28 فروری کو منگل کے روز اسلام آباد پہنچیں گے، تہران میں ایوان صدر کے اعلی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ واضح رہے کہ رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔یاد رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس یکم مارچ 2017 کو اسلام آباد میں منقعد ہو رہا ہے ۔ای سی او کے 10 رکن ممالک میں پاکستان ،ترکی ،ایران افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…