ممبئی (نیوز ڈیسک) عامر خان کی کامیاب فلم ’’پی کے‘‘ کی ہیروئن انوشکا شرما نے ہندوؤں کے لیے مقدس جانورگائے اور بیل کے گوشت پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہاکہ حلال گوشت پر پابندی بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو ان کی غذا سے دور کرنے کے مترادف ہے اور وہ اس کی کسی صورت حمایت نہیں کرسکتی۔اپنے ایک انٹرویومیں انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ گوشت پر پابندی کی وجہ سے آن کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وہ خود گوشت میں مضر صحت توانائی کی وجہ سے گوشت خوری کرنا پسند نہیں کرتیں لیکن اس کے باوجود گوشت پر پابندی کی سخت مخالفت کرتی ہیں۔ انوشکا کے بیان کی مسلمانوں نے تائید کی تاہم ہندو آگ بگولا ہوگئے اور کہا جا رہا ہے کہ عامر خان کی وجہ سے انوشکا شرما بھی ایسے بیانات دے رہی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرامیں گائے کے ذبح کرنے پر پابندی عائد ہے جب کہ مودی حکومت کے اقتدارمیں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھاہیاور کسی مثبت اشارے کے بعد حکومت پورے ملک میں گائے کی قربانی پر بھی پابندی عائد کرسکتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی
-
خاتون ڈی ایس پی کا بزنس مین سے محبت کا ڈھونگ؛ کروڑوں ہتھیالیے؛ ہوٹل بھی نام کرالیا
-
کڑاکے کی سردی اوردھند:محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ ’کسی اتحاد‘ میں شمولیت ممکن ہے: بنگلہ دیش
-
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا
-
دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر بنا لگژری پلازہ لانچ کے دن ہی فروخت، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں اور سٹوڈنٹس کےلیے بڑا اعلان
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی















































