پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پاکستان37سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 22  فروری‬‮  2017 |

کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان سینتیس سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ افغان مہاجرین جلد سے جلد اپنے ملک واپس جاکر افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی مدد کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے کوئٹہ میں RAHA کے زیراہتمام Skils Development Prgromme کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے افغان مہاجر نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے شروع کئے جانے والے پروگرام کے دور رس نتائج مرتب ہونگے اور جدید ہنر سے آراستہ افغان مہاجرین مستقبل میں افغانستان میں پاکستان کے سفیر کا کام سرانجام دیں گے۔ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان سینتیس سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ افغان مہاجرین جلد سے جلد اپنے ملک واپس جاکر افغانستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر افغان ریفیوجیز ڈاکٹر عمران زیب، یواین ایچ سی آر کے پاکستان میں نمائندے RAHA ANDRIKA RATWARTY کے چیف کوآرڈینیٹر یعقوب مسعود نے کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام سے نہ صرف افغانستان بلکہ پاکستان کے نوجوان بھی مستفید ہوسکیں گے۔ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو الیکٹرونکس، ایئرکنڈیشننگ ، موبائل، کشیدہ کاری، ٹیلرنگ سمیت مختلف قسم کے ہنر سکھائے جائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران جنرل قادر بلوچ نے ہنر مند نوجوانوں کے تیار کی ہوئی صنعتی مصنوعات کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور ہنر مندوں کے کام کی تعریف کی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…