جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سیف علی خان نے ہندوئوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے بیٹے ’’تیمور‘‘ کا نام بدل کر کیا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔۔۔؟

datetime 22  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کی پیدائش نے جہاں کافی عرصہ خبروں میں جگہ بنائی رکھی وہیں بیٹے کے نام کے حوالے سے دونوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا. تیمور نام رکھنے کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے دونوں کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ تیمور ہندوستان پر حملہ کرنے والے ایک سپہ سالار کا نام تھا جس نے ہندوستان میں بسنے والوں پر بہت ظلم

ڈھائے تھے۔سوشل میڈیا پر بھی یہ بات ہر زبان زدِ عام رہی لیکن تیمور کا نام تیمور ہی رہا۔تا ہم حال ہی میں دیے گئے ایک ہندوستانی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ”میں اس معاملے کو لیکر بہت سنجیدہ تھا اور میں نے تیمور کا نام بدلنے کا سوچ لیا تھا اور اس حوالے سے ایک وضاحتی نو ٹ بھی ڈرافٹ کر لیا تھا تا کہ ہندوئوں کیلئے کوئی قابل قبول نام رکھا جائے لیکن کرینہ اس بات پر خفا تھی کہ لوگ تمہاری رائے کو اہمیت دیتے ہیں تم اپنی ہی رائے بدل رہے ہو“۔تا ہم سیف نے بعد میں اپنا ارادہ بدل لیا اور بیٹے کا نام تبدیل نہیں کیا ۔ سیف کا مزید کہنا تھا کہ” میں نے سوچا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ میں ایک غیر ضروری بات کے لیے لوگوں کو وضاحت دوں گا جس کا میں قصور وار بھی نہیں ہوں اور میں نے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ دنیا کو خوش کرنا بہت مشکل ہے“۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…