لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار کامران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کھلے عام پاکستان کو دھمکیاں دیتی ہے لیکن عالمی برادری نے کبھی ان کی دھکمیوں پر ایکشن نہیں لیا۔ کامران خان نے بھارتی وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی پاکستان کو دھمکیوں پر مبنی فوٹیجز دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی لیڈروں
کی پاکستان کو یہ دھمکیاں مخفی نہیں بلکہ کھلے عام ہیں۔ کامران خان نے کہا کہ بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم پاکستانیوں کو خرید لیتے ہیں اور ان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کراتے ہیں۔اس وقت بھارت میں اندرونی طوفان ہے سات بغاوتوں کا سامنا ہے لیکن سب سے اہم ترین کشمیر میں آزادی کی تحریک ہے اور بھارتی لیڈر جان گئے ہیں کہ کشمیر اس کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس سے عالمی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت دہشت گردی کرا رہا ہے ۔