اسلام آباد(آئی این پی)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےافغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر سے ٹیلی فون پر دہشتگردی کے واقعات پر حکومت اور عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا۔جمعہ کو مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔سرتاج عزیز نے دہشتگردی کے واقعات پر حکومت اور عوام کے غم و غصے سے آگاہ کیا۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات
کے پیچھے دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار ہے،جماعت الاحرار افغانستان میں اپنی محفوظ پناہ گاہوں سے کارروائیاں کر رہی ہے،افغان حکومت نے پاکستان کیبار ہا یاددہانیوں کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی،افغانحکومت افغانستان میں موجود اس گروپ کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس حوالے سے دہشتگردوں کی فہرست افغان حکومت کے حوالے کی ہے،دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے مشترکہ تعاون سے ختم کیا جاسکتا ہے،افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا تعاون ناگزیر ہے،دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر سرحدی نظام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اس حوالے سے دہشتگردوں کی فہرست افغان حکومت کے حوالے کی ہے،دہشتگردی ایک مشترکہ مسئلہ ہے مشترکہ تعاون سے ختم کیا جاسکتا ہے،افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان اور افغانستان کا تعاون ناگزیر ہے،دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے موثر سرحدی نظام کی ضرورت ہے.حنیف اتمر نے افغان حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات میں جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔